the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 ترکی میں احمد دائود اوگلو کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی پابندیاں ختم کرتے ہوئے فلسطینیوں‌ پر اپنے مظالم بند نہیں کرتا اس وقت تک صہیونی ریاست سے تعلقات بحال نہیں‌ ہو سکتے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نو منتخب ترک وزیرِ اعظم احمد دائود اوگلو نے کہا کہ ان کی حکومت اور پوری ترک پارلیمنٹ عالمی برادری کے ساتھ چلے گی۔ ترکی کی خارجہ پالیسی بنیادی انسانی حقوق کی حمایت پر قائم رہے گی اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کےحل پر زور دیا جاتا رہے گا۔
 

ترکی میں سیاسی تبدیلی کےبعد



اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔ اس نے معصوم اور بے یارو مدد گار فلسطینی شہریوں پر ظالمانہ نوعیت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس لیے اسرائیل پہلے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے  اور فلسطینیوں ‌پر مظالم کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔ اس کے بعد صہیونی ریاست سے تعلقات کے قیام میں‌ کوئی بات ہو سکتی ہے۔
 

خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کےدرمیان پچھلے چھ سال سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔ سنہ 2008ء میں اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد ترکی نے صہیونی ریاست سے ہر قسم کے سفارتی و دیگر تعلقات توڑ لیے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.